پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے ، کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی، ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے 1950 سے زائد سینئر فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کیلئے خطرہ ہیں، بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا۔
میر علی واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آر
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بی ایل اے (فتنہ الہندوستان) کی مالی معاونت کر رہی ہے، بی ایل اے کی قیادت بھارت میں ہے ، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام، محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
