کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار اور ہنگامی صورتحال کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز موقع پر پہنچ گئے ان کے ہمراہ رینجرز کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
جیل حکام کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو واقعے کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی، جیل کے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
46 دوبارہ گرفتار، جیل میں کوئی ہائی پروفائل قیدی نہیں تھا، ضیاء الحسن لنجار
ذرائع کے مطابق رینجرز کی موجودگی میں جیل کے اطراف سرچ آپریشن اور نگرانی کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔
ڈی جی رینجرز کی آمد کا مقصد صورت حال پر فوری کنٹرول اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے، واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے جاری ہیں۔
