کراچی میں ملیر جیل کی دیوار ٹوٹنے اور قیدیوں کے فرار کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو فوری طور پر جیل پولیس سے رابطہ کرنے اور مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ انتہائی مؤثراورمنظم کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو فوری طور پرگرفتارکیا جائے۔
کراچی: زلزلے سےملیر جیل کی بیرکس میں دراڑیں، قیدی دیوارتوڑکرفرار، 40گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی، ریکی، نگرانی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مؤثر استعمال سے تمام اقدامات کو کامیاب بنایا جائے اور 40 قیدی دوبارہ پکڑ لئے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے سے متعلق ہر لمحہ باخبر رکھا جائے اور تمام تر ضروری سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر بحال رہے۔
