الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس 4 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمر ایوب کیخلاف ریفرنس پر دستخط کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، عمر ایوب کے خلاف ریفرنس این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے دائر کیا تھا۔
پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج
ریفرنس کے مطابق عمر ایوب نے بیرون ملک جائیدادوں کو خفیہ رکھا اور اثاثوں میں اندراج نہیں کیا۔ عمر ایوب نے 2019-20 میں سرمایہ کاری کے غرض سے یو اے ای کا اقامہ رکھا اور ظاہر نہیں کیا۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عمر ایوب نے اقامہ سے مالی فوائد یا خسارے کا ذکر نہیں کیا اس کے علاوہ پاکستان کے ایک ادارے میں اپنے حصص اور سرمایہ کاری کو بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔