محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے تاہم بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی پڑے گی جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد ، دادو48، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ اورتربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔