محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شمالی پنجاب سے وسطی پنجاب میں داخل ہونے سےدرجہ حرارت میں کمی آئی ہے،لاہور میں صبح سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار
محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہرمیں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،بعض مقامات پر موسلا دھار بارش یا ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
