پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ افغانستان میں سفیر تعینات کرنا ایک مثبت اور بروقت فیصلہ ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹو نائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔
عیدالاضحیٰ پر کرایوں کی شکایات، سندھ حکومت کا بڑا اقدام
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا اورلاکھوں افغان بھائیوں کو پناہ دی، پی پی نے ہمیشہ سیاسی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دی اورکبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے قومی مفاہمت کے جذبے کے تحت مسلم لیگ ن کو بھی مذاکرات پرقائل کیا تاکہ سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
