معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ سچی محبت کا راستہ خود آگاہی اور خود کو سنوارنے سے گزرتا ہے۔
معروف اداکارہ انمول بلوچ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ذاتی زندگی اورشادی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اگر مستقبل میں کوئی خاص فیصلہ یا اعلان ہوگا تو وہ براہِ راست اپنے مداحوں کو آگاہ کرونگی۔
فلم کی توجہ ملی تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی: حنا طارق
انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ اپنے اصلی وجود کے ساتھ سچائی سے جینا چاہیے کیونکہ یہی خوبیاں دوسروں کو آپ کی طرف کھینچتی ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ کبھی بھی کسی اورکی نقل یا جعلی شخصیت اختیارنہ کریں،اصل شخصیت ہی آپ کی پہچان بنتی ہے، انکا مثبت اورخود اعتمادی پرمبنی پیغام سوشل میڈیا پرخوب سراہا جا رہا ہے۔
