امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے یوم تکبیر پر کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یہ دفاع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے ایچ ایٹ قبرستان بھی گئے۔ انہوں نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی، آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے، ایٹمی پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کو تحفہ ہے، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے یہ دفاع حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت سر اٹھا کر جینے کا پیغام ہے، انہوں نے کہا کہ مودی جب بولتا ہے تو دو قومی نظریہ سامنے آ جاتا ہے۔بھارت کو جن جہازوں پر ناز تھا وہ تکبر سے گر گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں 68 کروڑ لوگوں کو بیت الخلاء کی سہولت دستیاب نہیں ہے، بھارت میں آزادی کی کئی درجن تحریکیں چل رہی ہیں،بھارت نے سکھوں کو کینیڈا اور امریکہ میں قتل کروایا، بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔
