پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بنگلہ دیش ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایلیٹ امپائر رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔
پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز: ڈی آر ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی
پہلے ٹی20 میچ میں آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی20 میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ، احسن رضا تھرڈ اورآصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے اور آخری میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ، فیصل خان آفریدی تھرڈ جبکہ راشد ریاض فورتھ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے،تمام آفیشلز کا تعلق پاکستان سے ہے۔
