اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی سے متعل بل کو مسترد کر دیا،اجلاس میں اس امر کو بھی واضح کیا گیا کہ اس بل کو پارلیمنٹ یا سینٹ کی طرف سے کونسل کو ریویو کرنے کے لیے ارسال نہیں کیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا، اعلامیہ کے مطابق کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز مسترد کر دی،تھیلی سیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھنے اور عوامی شعور اجاگر کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
ملک میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی
خلع سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر میڈیا رپورٹنگ غیر ذمہ دارانہ تھی،اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالتی فیصلوں کی محتاط رپورٹنگ پر زور دیا۔
کونسل کا مؤقف ہے کہ جہیز کے حوالے سے لڑکی والوں پر دباؤ اور مطالبات غیر اسلامی ہیں،والدین کو رسم و رواج سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔
کونسل کی رائے ہے کہ شادی کے بعد خواتین کو شوہر یا والدین کے علاقے کا ڈومیسائل رکھنے کا اختیار ہونا چاہیے،قانون جانشینی کی دفعات 15 اور 16 میں ترمیم کی تجویز ہے۔
وزارت مذہبی امور کے بل 2025 میں ترامیم کی تجاویز ہیں،کونسل نے خیبرپختونخوا حکومت کا “امتناع ازدواج اطفال بل 2025” شریعت سے متصادم قرار دیا۔
ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی آن لائن ٹریڈنگ سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق خبردار کردیا
اعلامیہ میں شرمیلا فاروقی کے بل کو بھی غیر اسلامی قرار دے دیا گیا،عمر کی حد مقرر کرنا شرعی اصولوں کے خلاف ہے،اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی کو چائلڈ ابیوز قرار دینا اور اس پر سزائیں تجویز کرنا غیر اسلامی ہے۔
کونسل نے کم سنی کی شادیوں کے مفاسد کی نشاندہی کی مگر بل مکمل طور پر مسترد کر دیا،بل کونسل کو پارلیمنٹ یا سینیٹ کی جانب سے جائزے کے لیے نہیں بھیجا گیا تھا۔
ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں کمی
نیب کی جانب سے سرمایہ کاری اسکیموں اور مضاربہ سے متعلق سوالات پر بھی شرعی رائے دی گئی، کونسل نے وضاحت کی کہ عدت کے بعد شوہر پر مطلقہ بیوی کے مالی حقوق واجب نہیں،ازدواجی اثاثوں کے مغربی تصور کو اسلامی تعلیمات سے متصادم قرار دے کر مسترد کیا گیا۔
