چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جانا ان کی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق اہم واقعہ ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کے وار کا جواب دیا، دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے دشمن نے سیز فائر کرانے کے لیے امریکا کو کہا، امریکی صدر نے سیز فائر کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے سیز فائرکیلئے پاکستان سے بات کی اور مختصر جنگ کا اختتام ہو گیا، مختصر جنگ پاکستان کی فضائیہ کی برتری کو ثابت کر گئی۔
راغب حسین نعیم نے کہاکہ پاکستان نے اسحاق ڈار کی قیادت میں سفارتی کامیابیاں سمیٹیں،ڈی جی آئی ایس پی آر اور عطا تارڑ نے ملکی و بین الاقوامی میڈیا کو اچھے سے سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں جیت سے فوج اور قوم کا مورال بلند ہوا، سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جانا ان کی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہے۔
