گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سانحہ خضدار کے شہداء کے لواحقین کیلئے 10،10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے 5،5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان نے بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا ثبوت دیا ، دہشتگردوں اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے کے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک دہشتگردی کا شکار ہے ، ہماری فوج نے بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ، اندورنی تخریب کاروں کو بھی ایسے ہی انجام تک پہنچائے گی۔
