احمد پور شرقیہ: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیئے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ اور مسلح افواج نے جواب دے کر برتری حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک بھارت جنگ میں پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے قرض اتاریں گے، محسن نقوی
نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست کے عروج پر ووٹ کو عزت دو والا بیانیہ چھوڑ دیا۔ میرا نواز شریف سے دیرینہ تعلق رہا تاہم میں اصولوں کی سیاست کرتا ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسان اور زراعت کی ترقی کے بغیر کوئی ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتا۔ 2200 روہے فی من گندم میں کاشتکار کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔ تو وہ اب اگلی فصل کیسے کاشت کرے گا۔
