وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی کیلئے 100سالہ پرانا نظام ختم کردیا ہے۔
محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی کیلئے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کیا گیا ہے ،یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی۔
جعلی چیونگم بنانے والا یونٹ پکڑلیا گیا،1800کلو امپورٹڈبرانڈکی جعلی پیکنگ ضبط
اجرت ملنے کی تصدیق ایس ایم ایس اور بائیومیٹرک کے ذریعے ہوگی،سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محکموں میں شفافیت وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے،محکمہ جنگلات کا اقدام اس ویژن کی عملی تعبیر ہے۔
ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے گی،نقدی نظام میں موجود بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی جیسے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔
