اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا خون ہم پر قرض ہے۔ اور فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے یہ قرض اتاریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں اسکول بس پر حملے میں شہید ہونے والی 2 مزید طالبات شیما ابراہیم اور مسکان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دونوں شہید طالبات کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ اور شہید بچوں کے خاندان ہمارے سر کا تاج ہیں۔ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا خون قوم پر قرض ہے۔ اور فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے یہ قرض اتاریں گے۔ فتنہ الہندوستان کے آلہ کاروں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وقت آ گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے۔
