برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے۔
برطانوی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد11 ہزار 48 تھی اور مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔
روس اور یوکرین کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق سال 2023۔24 میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا، اس کےعلاوہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندرعبورکرکے برطانیہ آکرسیاسی پناہ طلب کرنیوالوں کا تناسب 33 فیصد رہا۔
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبرافغانیوں کا رہا ان کی تعداد 8 ہزار 69 تھی۔
