نئی دہلی: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 5 ارب 90 کروڑ روپے کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی سرکاری دفاعی کمپنی نے معاہدہ منسوخ ہونے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے بنگلہ دیشی درآمدات پر پابندی کے ردعمل میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 18 مئی کو بنگلہ دیشی مصنوعات کی درآمد پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ
منسوخ شدہ معاہدے میں بنگلہ دیش کے لیے ایک جدید سمندری ٹگ (چھوٹے جہاز) کی تعمیر شامل تھی۔ جو کھلے سمندروں میں لمبی دوری تک تجارتی بحری جہازوں کو کھینچنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ایک خصوصی سمندی کشتی ہے۔
