لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
اسلام آباد کی ٹیم لاہور کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 107 رنز پر اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔
یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 26 اور سلمان علی آغا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ، رشاد حسین اور سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس سے پہلے لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 202 رنز بنائے۔
قلندرز کے کوسال پریرا 61 رنز بنا نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نعیم نے 50 اور عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے۔
راولپنڈی میں پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو شعیب اختر نے ایک مضبوط پیغام قرار دے دیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان ارشاد 2، عماد وسیم اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ لی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔زمان خان کی جگہ رشاد حسین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، پلیئنگ الیون میں حیدر علی، محمد شہزاد اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔
