کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز حسن نواز کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،ایکسرے میں ان کی تمام رپورٹس کلئیر آگئیں۔
ہم نیوز کے مطابق حسن نواز کے پائوں کا ایکسرے کیا گیا جس کی تمام رپورٹس کلیئر نکلیں، ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق حسن نواز اب بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا ایکسرے کلیئر ہے،حسن نواز فائنل میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔
14اشیاء سستی،13 مہنگی،24کی قیمتوں میں استحکام رہا
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر حسن نواز ان فٹ ہو گئے ہیں۔حسن نواز کا پریکٹس سیشن کے دوران پاؤں مڑگیا،ایکسرے کیلئے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی بروز اتوار لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
