اوآئی سی سی آئی کے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق کاروباری اعتماد میں 16 فیصد کی نمایاں بہتری آئی ہے۔
میکرواکنامک استحکام ،کم ہوتی افراط زر بزنس کانفڈنس میں بہتری کی وجوہات ہیں ، مینوفیکچر نگ سیکٹرکااعتماد گزشتہ سروے کےمنفی 3فیصد کےمقابلے میں مثبت 15فیصد رہا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوگیا
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور سیکیورٹی کی بہترصورتحال شامل ہیں۔
اوآئی سی سی آئی عہدیدارکا کہنا ہے کہ خدمات کے شعبے میں کاروباری اعتماد میں استحکام رہا،مثبت رجحان کی بڑی وجوہات میں معاشی نمو اوربہترحکومتی پالیسیاں ہیں۔
