فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا ہے کہ ہم صرف سچ بولتے اوردکھاتے ہیں۔
انہوں نے ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کی اور ہم نیوز سمیت پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے بیٹن آف فیلڈ مارشل لینے کےبعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارا ستون ہے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نےسید عاصم منیرکو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ سے نواز دیا
بولے کہ پاکستان کے میڈیا نے پاک فوج کیساتھ ملکر جنگ لڑی، میڈیا ہمارا فخر ہے، پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا کہ ہم سچ بولتے اوردکھاتے ہیں۔