اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی عدم دستیابی پر وضاحت جاری کر دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کے باعث ایلکس ہیلز بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے،ایلکس ہیلز 18 مئی کے بعد ذاتی مصروفیت کے باعث اسپین روانہ ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلکس ہیلز اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے اسپین جا رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایلکس ہیلز کے درمیان یہ بات معاہدے کے وقت طے ہو گئی تھی۔
رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی
انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہیں گے۔
اس ضمن میں انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میرے لیے فیملی کی طرح ہے جس کیلئے کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔
بولے کہ اس سیزن ٹیم کا دوبارہ حصہ بننا بہترین تجربہ تھا،پلے آف کے لیے ٹیم کو نیک خواہشات، اسپین سے ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔
