قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

وفاقی حکومت

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں بھی ایک فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی،اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کم کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی ہے۔

اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔

خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا ہونا مشکل ہے،اورنگزیب خان

محکمہ قومی بچت نے نئی شرح کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

یاد رہے سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کی تھی جو اب 12 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں