ملتان سلطانز کے بعد پشاور زلمی بھی پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئی ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی، لاہورقلندرزنے پہلے کھیلتے ہوئے پشاورزلمی کو150رنز کاہدف دیا، جواب میں پشاورزلمی کی ٹیم8وکٹ کے نقصان پر123رنز بناسکی۔
قلعہ عبداللہ،کار بم دھماکہ، 2افراد جاں بحق،11 زخمی
بارش کے باعث میچ 13،13اوورتک محدودکردیا گیا تھا،پشاور زلمی کی ٹیم نے 10 میچز کھیلے اور 4 میں کامیابی حاصل کی، پوائںٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر رہی۔
کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف میں پہنچ گئی ہیں۔
وقفے کے دوران پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب ہوئی ،ایئر چیف اورچیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
معرکہ حق میں تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ بےنقاب کرنےکیلئےڈوزیئرجاری
اسٹیڈیم میں پاک فضائیہ اورپاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے،گلوکار ساحر علی بگا اور شجاع حیدر نے شاندار پرفارمنس دی،اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔