امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کااظہار کرتے ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے،وہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔
بھارت اسرائیل مردہ باد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، بھارت کہتا ہے ہم طاقتور ہیں۔
سیز فائر پر عملدرآمد ہورہا،بھارت دوبارہ مس ایڈونچر کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا،اسحاق ڈار
مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عزت کو پامال کیا جارہا ہے،بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو بدنام کیا، 2000میں سکھوں کو قتل کر کے پاکستان پرالزام لگایا گیا،حقائق دنیا کو پتہ چلتے رہے۔
بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں،کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا،بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ رچایا۔
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام
جب ہماری فوج نے بھارت پر حملہ کیا تو بھارتی ٹیکنالوجی بھی کام نہ آسکی،بھارت میں جب بھی کوئی حملہ ہوتا ہے، الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے۔
