ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیے روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے اپنی ثالثی کا کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روس-یوکرین امن مذاکرات سے حتمی نتیجہ حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں، ترکیے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات جاری رہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں پر صدر ٹرمپ اور امریکی نمائندے سے بات کی، نیٹو اتحادی امریکا اور ترکیے کے درمیان دفاعی شعبے میں کوئی پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔
ترکی کی ائیرپورٹ کمپنی پر بھارت نے پابندی لگا دی
طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک دفاعی شعبے پر امریکی پابندیاں کسی حد تک نرم ہوئی ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے درمیان اب تعمیری اور مخلصانہ رابطہ ہے۔
بولے کہ ترکیے کی عراقی حکام سے پی کے کے جنگجوؤں کے ہتھیار ڈالنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔
