لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزا پاکستانی سیکیورٹی کے معترف نکلے۔
سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ایئر اسپیس بند ہونے کی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ بے فکر رہیں ان حالات میں بھی پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بھی کوئی غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔
شکیب الحسن نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا
دوسری طرف بنگلادیش کے شکیب الحسن لاہور قلندر کا حصہ بن گئے، وہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندر کی نمائندگی کریں گے، انہیں ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچوں کے لیے شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔
شکیب الحسن 17 مئی کو اسلام آباد میں اپنے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، شکیب کو ڈیرل مچل کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی
