پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت زون میں چلا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 19 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2769 پوائنٹس کا اضافہ
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 57 پیسے پر آ گئی ہے۔
