بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے،اہلکار کو بھارت چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔
اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی
دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے بھی ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیا گیا ہے،اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کاحکم دیا گیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بلا کر فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،بھارتی اہلکار کو غیر سفارتی سرگرمیوں پر ناپسندیدہ قراردیا گیا ہے۔
