امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں امن کی پیشکش دہرا دی ہے۔
سعودی امریکا سرمایہ کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مزید قریب لائیں گے،دونوں ساتھ ڈنر کریں تو یہ اچھا ہو گا،پاک بھارت کشیدگی میں لاکھوں لوگ مر سکتے تھے۔
چین کاامریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف منسوخ کرنےکا اعلان
سیز فائر کیلئے تجارت کو استعمال کیا،جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے تاریخی کردار ادا کیا،میں امن کا داعی بننا چاہتا ہوں، ایٹمی جنگ کی نہیں تجارت کی بات کریں۔
کچھ دن پہلے پاکستان اور بھارت میں تاریخی سیز فائر کرایا،امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے پاکستان ،بھارت میں سیز فائر کرایا،دونوں دوستوں کو کہا نیوکلیئر میزائلوں کی بجائے تجارت کا سوچیں،پاکستان بھارت کی قیادتیں مضبوط اورذہین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کیساتھ 80 سالہ قریبی شراکت داری کا جشن منا رہے ہیں،ہم اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ایران کو ایک نیا اور بہتر راستہ دینا چاہتے ہیں جو ایک زیادہ پرامید مستقبل کی طرف لے جائے۔
ترکیے اچھے اور برے وقت میں برادر پاکستانی قوم کیساتھ کھڑا رہے گا،طیب ایردوان
ہم لبنان کی مدد کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو،امریکا لبنان کی مدد کرے گا تاکہ لبنان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن مستقبل تشکیل دے سکے۔
ہم سب کو امید رکھنی چاہیے کہ شام کی نئی حکومت ملک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگی،ایمیزون، اوریکل اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے،مارکیٹ مزید اوپر جائے گی۔
امید ہے کہ سعودی عرب ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوگا،سعودی عرب اپنے وقت پر ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوگا، ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،ایران نے دوستی کی پیشکش ٹھکرائی تو ہمارے پاس دباؤ ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
2ہفتے قبل مینٹور کے عہدے سے خود ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا،شعیب ملک
ہم ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جائیں گے،ایران کے لیے ہماری پیشکش ہمیشہ کے لیے نہیں ،حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ،ہمارے پاس دنیا کی طاقتور ترین اور بہترین فوج ہے۔