ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے84 بھارتی ڈرون مارگرائے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، صرف جارحیت پرجواب دیتے ہیں۔
جنگ بندی بھارت کی خواہش تھی،ہم نے کوئی درخواست نہیں کی،ترجمان پاک فوج
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت نیوکلیئرطاقتیں ہیں، ان کے درمیان جنگ حماقت ہوگی، ہم میچورپلیئرہیں، ہم کشیدگی کوکنٹرول کررہے تھے۔
فریق مخالف جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے گا تو بھرپورجواب دیں گے، پاکستان کی مسلح افواج کنٹرول لائن پرجنگ بندی پرسختی سے عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان جارحیت کاجواب دیتا ہے توٹکا کردیا ہوا جواب ہوتا ہے، ہم پیشہ ورفوج ہیں اوراپنے وعدوں کوپورا کرتے ہیں۔
