ن لیگ کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کے طیاروں کو دھول چٹا دی۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ بزدل دشمن کو بھرپور جواب سے معلوم ہوگیا کہ کس قوم کو للکارا ہے، افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی اور منہ توڑ جواب دیاہے۔
پاکستان کی قیادت مخلص، قوم متحدہ اور افواج ناقابل شکست ہے، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ مل کر جب جدوجہد کی گئی تو نتیجہ سامنے آگیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے5 طیارے گرا کر تاریخ رقم کر دی، افواج پاکستان نے نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ بھارت کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔
بزدل دشمن نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، بھارت نے حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں چھپ کر مساجد کو نشانہ بنایا،پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا دن کے اجالے میں جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کہا جب حملہ کریں گے تو دنیا دیکھے گی اور ثابت کیا، قائد اعظم نے کہا تھا مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے، کل کے بعد اس خطے کی سیاست بدل گئی۔
جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ
چین، ترکیے، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ایران نے سفارتی حوالے سے کوشش کی، ہم جانتے ہیں آپریشن سندور ختم نہیں ہوگا تو آپریشن بنیان مرصوص بھی ختم نہیں ہوگا، ہمارا پہلا ایشو کشمیر ہے۔
20 کروڑ مسلمانوں کو جینے کا حق ملنا چاہیے،بلوچستان میں دہشتگردی اورکلبوشن جیسے کو لانچ کرنا برداشت نہیں، سندھ طاس معاہدے کو مانو، ہندوستان کے مسلمانوں کی نسل کشی بند کرو۔
