سی ڈی اے کا بڑا اقدام، شہری سہولیات اور منصوبوں میں بہتری پر توجہ

محمد علی رندھاوا

چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کے ممبران اورسینئرافسران نے شرکت کی اس کے علاوہ الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافے اور اسلام آباد کیبل کار منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اب عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کرا سکے گا،ریلوے کا بڑا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک، لیک ویو پارک اور مجوزہ تھیم پارک کی اپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی، تمام جاری منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے “واٹر ایجنسی” کے قیام اور اس کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ قانونی وغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکی فہرست ویب سائٹ اورمیڈیا پرمشتہر کرنے اورعوام کو سرمایہ کاری سے قبل سوسائٹیز کی قانونی حیثیت جاننے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں