گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کی کمی
اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور بنوں میں 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
اسی طرح 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔
