پوپ فرانسس کا انتقال فالج اور دل کی دھڑکن دوبارہ بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہوا، ویٹی کن

pop

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال فالج اور اس کے بعد دل کی دھڑکن دوبارہ بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی وفات کی تصدیق دل کی دھڑکن رکنے پر مکمل معائنے کے بعد کی گئی۔

پوپ فرانسس نے روم کے باسیلیکا آف سینٹ میری میجر میں بغیر کسی سجاوٹ کے دفن کرنے کی وصیت کی تھی۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے

رپورٹ کے مطابق پوپ نے اپنی تدفین کے اخراجات کیلئے ایک نامعلوم خیر خواہ کا بندوبست پہلے سے کر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں