اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پرپیپلز پارٹی کے تحفظات دور ہونے چاہئیں ، پنجاب کی طرف سے کبھی سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی،جو پنجاب کا حق ہے وہ بھی توملنا چاہیے۔
قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کامعاملہ کچھ ٹیکنیکل اور کچھ پولیٹیکل سائیڈز پر ڈسکس ہو رہا ہے،پنجاب نہریں اپنے حصے کے پانی پر بنا رہا ہے ،بلوچستان یا سندھ کے پانی کا حصہ نہیں روک رہے ۔
جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل
نہروں کا معاملہ جلد حل ہوجائےگا،چند مٹھی بھر لوگ 25کروڑ عوام کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،ان دہشتگردوں کو ہم نے ختم کرنا ہے اور یہ جنگ ہم نے جیتنی ہے۔
کل جو سپاہ سالار نے تقریر کی وہ میرے دل کو چھو گئی۔