عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہونے میں موجودہ حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں جب جب پیٹرول مہنگا ہوا تو حکومت نے پیٹرول مہنگا کیا،اب حکومت کے پاس موقع تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرتی،انہوں نے آئی ایم ایف کو کہا ہوا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود یہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کے بجائے لیوی میں اضافہ کیا،سڑکیں وغیرہ بنانے کے لیے صوبوں کا بجٹ استعمال ہونا چاہیے۔
مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سمیت دیگرچیزوں کی قیمتیں کم ہونے سےمہنگائی میں کمی آئی عالمی مارکیٹوں میں چیزوں کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کم ہوئی ہے۔
