اسلام آباد: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) مصنوعات معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل دنیا کی طرف بہتر انداز میں جانا ہے۔ اور مصنوعی ذہانت ایک ابھرتی ہوئی فیلڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کےعلم سے بہتر انداز میں روشناس ہونا ہے۔ اور اداروں میں بہتر تعاون کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب
شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سےترقی کر رہا ہے۔ اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی مصنوعات معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی۔ ہم پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے باعث لین دین میں شفافیت آ رہی ہے۔ اور ڈیجیٹل ادائیگی کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ دنیا اس وقت ٹیکنالوجی کی جانب جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل دنیا کی طرف بہتر انداز میں جانا ہے۔ اور ہمیں دنیا کی رفتار کے مطابق چلنا ہو گا۔
