موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے كی توقع ہے جب کہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ16 اپریل (شام) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 20 اپریل تک موجود رہے گا۔
اس موسمی نظام کے زیر اثر 16اپریل (شام/رات) سے20 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اورکزئی،پشاور، كوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک،مری، گلیات، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچی اورشگر) ، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
کراچی والے شدید گرمی کیلئے تیار ہو جائیں، معمول سے زائد بارشوں کی بھی پیشگوئی
16اپریل (شام) اور 18اپریل (شام/رات) سے20 اپریل(صبح) کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
18اور19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن شریف، وہاڑی اور اوکاڑہ میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
