بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن کئی پارٹی رہنماؤں اور اہل خانہ کو اڈیالہ جیل کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا گیا۔
آج عمران خان سے سے ملاقاتوں کا دن ہے، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بشری بی بی کی فیملی ممبر مہر النساء احمد ، بشری بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل ایڈووکیٹ اورسلمان صفدر ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج ، ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر
عمران خان سے ملنے کے لیے آئی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا، علیمہ خان گاڑی سے نکل کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں ، اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر کو بھی ملاقات سے روک دیا گیا۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پولیس والے جانے نہیں دے رہے، کیا کریں عدالتیں اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا رہی۔
گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پچھلی بار پولیس نے ہمیں کہا کہ ہم آپ کو نہیں جانے دے رہے ہم وہیں بیٹھ گئے۔
عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالے رہنمائوں کی فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ملاقات کے دن یہ ہمیں کسی بیابان میں چھوڑ کر آ گئے تھے اب ہم نے کہا ہے ہم نہیں جائیں گے پچھلی بار آپ نے ہمیں دھوکا دیا تھا ، جہاں ہمیں یہ روکیں گے ہم ادھر ہی بیٹھ جائیں گے۔
