درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، کل سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پی ڈی ا یم اے نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ پیشگی اقدامات کرے، حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔

مراسلے میں کہاگیا کہ اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں، ہنگامی سامان اور دستیاب وسائل پہلے سے موجود رکھے جائیں، اس کے علاوہ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp