چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر 18 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں منعقد کیا جائے گا جس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے لیے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری
اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی نامزدگی کے لیے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، 2 مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
