وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا اقتصادی تعاون تنظیم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے مہمانوں کا استقبال کیا،عشائیے میں ای سی او وفد کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی، وفد نے شاندارمہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
ملک کیلئے اعزاز، ای سی او نے لاہور کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا
ای سی او وفد کو خصوصی رکشوں پر شاہی قلعہ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا، وفد نے شیش محل میں ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی، ثقافتی شو میں فنکاروں نے مغلیہ طرزکا لباس پہن کر فن کا مظاہرہ کیا۔
لاہورایئرپورٹ پراسٹیٹ گیسٹ لاؤنج کو مہمانوں کیلئے خصوصی طورپر کھولا گیا جبکہ ایئرپورٹ کو استقبالی بینرزاورای سی او رکن ممالک کے قومی پرچموں سے مزین کیا گیا۔
