آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے مقررہ 32 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنائے،سکاٹ لینڈ کی کپتان کتھیرائن برائس نے 96 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔علیشا لیسٹر نے 24 گیندوں پر 31 رنز جبکہ سارہ برائس نے 21 رنز بنائے۔
پی ایس ایل 10میں اچھا کھیل پیش کریں گے،کپتان ملتان سلطانز
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 5 اوورز میں 23 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعدیہ اقبال نے 7 اوورز میں 43 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو، نشرہ سندھو نے 7 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک جبکہ ڈیانا بیگ نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 31ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 کا ہدف حاصل کر لیا۔منیبہ علی اور عالیہ ریاض نے شاندار بیٹنگ کی۔عالیہ ریاض نے 70گیندوں پر 68 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔
حضرت شاہ حسین سالانہ عرس،لاہورمیں کل عام تعطیل ہوگی
منیبہ علی 72 گیندوں پر 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں،سدرہ نواز نے 11 بالز پر 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔فاطمہ ثنا 7 ، گل فیروزہ 2 سدرہ امین 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
68 رنز کی اننگز اور 2 کیچز پکڑنے پر عالیہ ریاض میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں،واضح رہے پاکستان نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی ، پاکستان اپنا تیسرا میچ 14 اپریل کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گا۔
