جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد جبکہ کاروں کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان آٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 1215204یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 939965یونٹس کے مقابلے میں 29فیصدزیادہ ہے۔
سونا 10ہزار روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 38ہزار800روپےکا ہوگیا
مارچ میں ملک میں گاڑیوں کے 138407یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 107894یونٹس کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ اورفروری کے مقابلے میں دوفیصد کم ہیں ۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں کاروں کی مجموعی فروخت کاحجم 75265یونٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 54089یونٹس کے مقابلے میں 39فیصدزیادہ ہیں ۔
مارچ میں ملک میں کاروں کے 8130یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 7672یونٹس کے مقابلے میں 6فیصدزیادہ ہیں ۔
پاکستان کیلئے مضبوط قومی برانڈ اور شناخت تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،احسن اقبال
مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایل سی ویز، وینز اورجیپوں کی مجموعی فروخت کاحجم 25786یو نٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14989یونٹس کے مقابلے میں 72فیصدزیادہ ہے۔
پہلے 9ماہ میں ملک میں موٹرسائیکلز کے 1057831یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 816594یونٹس کے مقابلے میں 30فیصدزیادہ ہیں ۔
کراچی کا امن کسی کوبھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،شرجیل انعام میمن
صرف مارچ کے مہینے میں ملک میں موٹرسائیکلز کے 122357یونٹس کی فروخت ہوئی ، گزشتہ سال مارچ میں موٹرسائیکلز کے 122920یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
