کراچی، نارتھ کراچی پاورہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارزخمی ہوا جبکہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 5 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈمپروں کو آگ لگانٓے والے کچھ افراد کوحراست میں لیا گیا ہے، چند گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10 ہیوی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔
خیرپور، ہم نیوز کے نمائندے اے ڈی شرکو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا
نارتھ کراچی مدیحہ اسٹاپ پر 3 واٹر ٹینکر اور ایک برف کے ٹرک کو بھی آگ لگائی گئی، سرجانی ٹاؤن بابا موڑ پر ایک واٹر ٹینکر جلا دیا گیا۔
ڈمپر جلائے جانے کے خلاف ڈمپرڈرائیورز احتجاج کررہے ہیں ، آل آصف اسکوائر سے سپر ہائی وے آنے اور جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
کوئٹہ، موبائل پولیس پر فائرنگ، 3 پولیس اہلکار شہید
وزیر داخلہ اورگورنر سندھ نے ڈمپر حادثات پراظہارافسوس کیا اورگورنر سندھ نے کہا کہ ہیوی ٹریفک سے اموات پرشہریوں کا غصہ برحق ہےمگرقانون شکنی نہ ہو، تمام شہری پُرامن رہیں، کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہ لے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے کہا کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔
