ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، آج سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے

ذوالفقار بھٹو جونیئر

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، پہلے باقاعدہ سیاسی جلسے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں۔

جونئیر ذوالفقار علی بھٹو آج شام 6 بجے لاڑکانہ کے جناح باغ چوک پر منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے، لاڑکانہ میں جلسے کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، اسٹیج بھی تیار کر لیاگیا ہے۔

علاقے کو ذوالفقار بھٹو جونیئر کی تصاویر اور بینرز سے سجایا گیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے جلسے کی حمایت کر دی ہے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، فاروق ستار

شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس قائم کئے گئے ہیں، لاڑکانہ میں ایک جانب پیپلزپارٹی کا جلسہ تو دوسری جانب سیاسی مخالفین بھی سرگرم ہیں۔

سابق جی ڈی اے کے ایم پی اے معظم عباسی کی جلسے میں شرکت متوقع ہے، ذرائع کے مطابق ذوالفقار جونیئر پاکستان پیپلز پارٹی کو کینالز معاملے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں