ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا ہوگیا،11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے،اوگرا نے مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا افغانستان میچ گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ
دوسری جانب ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60511 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آیا،پاکستان میں اتوار کو پہلا روزہ ہوگا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی
اسی طرح 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2644 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں تین فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2716 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30066، پی پی ایل 8727، ماڑی گیس 1084 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3730 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان
21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 526، پی پی ایل 489، ماڑی گیس 826 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 43 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
