کراچی: سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ آج کے میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیم فائنل کھیلے گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اوپنر آنے والے بیٹر کپتان ٹیمبا بووما بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گر گئی جب ٹونی ڈی زورزی شاہد آفریدی کی گیند پر 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹونی ڈی زورزی کے بعد آنے والے کھلاڑی میتھیو نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستانی باؤلر جنوبی افریقن بیٹرز کے سامنے بےبس نظر آئے۔
کپتان ٹیمبا بووما 14 چوکوں کی مدد سے86 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے کیونکہ بیٹنگ کرنے کے لیے پچ سازگار ہے۔ کلاسن کے آنے سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ہمارے پاس چیمپئنز ٹرافی کے لیے اچھا اسکواڈ بنانے کا موقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے مومنٹم بنا رہے ہیں۔ اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن کل شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے ہے جو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
